ابنا: رياض کي محمد بن سعود يونيورسٹي ميں منعقدہ وہابي کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائف بن عبد العزيز نے کہا کہ سعودي عرب پورے فخر کے ساتھ وہابي نظام کي پيروي کررہا ہے اور جو لوگ اس پر اعتراض کررہے ہيں وہ در حقيقت نادان ہيں ـ
انتہا پسند وہابي رہنما بن جبرين کي صدارت ميں منعقد ہونے والي اس کانفرنس ميں مندوبين نے سعودي عرب کے بادشاہ سے مطالبہ کيا ہے کہ شيعوں کے خلاف کارروائي اور ان کي مساجد کي مسماري کو دستور العمل ميں شامل کريں ـ بن جبرين نے اپنے خطاب ميں انتہائي کينہ پروري کا ثبوت ديتے ہوئے شاہ عبد اللہ سے مطالبہ کيا کہ شيعہ مسلمانوں کو سياسي اور فوجي شعبوں ميں داخل نہ ہونے ديں اور انہيں سرکاري نوکريوں سے محروم رکھا جائےـ
سعودي عرب کي آل سعود حکومت کي جانب سے انتہا پسند وہابيوں کي بھرپور حمايت کي وجہ سے اس انتہا پسند طبقے کو کھلي چھوٹ مل گئي ہے اور وہ آشکارا شيعہ مسلمانوں کو قتل اور لوٹ مار کي دھمکي ديتا ہےـ
سعودي عرب کي حکومت اس طرح کے بيانوں پر خاموشي اختيار کر ليتي ہے حالانکہ اس سے سعودي عرب کے شہريوں کي ايک خاصي تعداد کي سلامتي خطرے ميں پڑ سکتي ہےـ
آل سعود اس وقت اسلامي بيداري سے جو ديگر عرب ملکوں سے سعودي عرب کے اندر بھي سرايت کر چکي ہے سخت تشويش ميں ہے اور وہ اپني يہ تشويش چھپا نہيں پا رہي ہےـ آل سعود حکومت نے طاقت کے استعمال سے بحرين ميں اپني فوج بھيج کر اسلامي بيداري کي لہر کو دبانے کي کوشش کي ہے اور انتہا پسندوہابيت کي ترويج کے لئے کوشاں ہےـ بحرين ميں سعودي فوجي شيعہ مسلمانوں کي مساجد اور مذہبي مقامات پر حملے کرتے ہيں اور شيعہ مسلمانوں کے خلاف کوئي بھي مجرمانہ کارروائي انجام دينے سے نہيں ہچکچاتےـ اسلامي بيداري سے آل سعود کي تشويش ايسے وقت ميں ہے کہ جب مشرقي علاقوں سميت ملک کے متعدد خطوں ميں حکومت مخالف مظاہرے جاري ہيں ـ آل سعود حکومت عوام کے مطالبات پر غور کرنے کے بجائے فوج کا استعمال کرکے مظاہرين کو کچل دينے کے لئے کوشاں ہےــ........
/169